’کل اپنے سیل میں بے ہوش تھی‘ ،ایمان مزاری کا نظام کیخلاف بھوک ہڑتال کا اعلان
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کی رہنما شریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے اس نظام کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے گزشتہ روز شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منطور کیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے ، ویڈیو میں ایمان مزاری کو عدالت پیش کرتے ہوئے اور جاتے ہوئے دکھایا گیا ، اس دوران انہو ںنے صحافیوں سے مختصر گفتگو بھی کی اور کہا کہ اس نظام کے خلاف آج سے میری بھوک ہڑتال شروع ہو چکی ہے ، ، میرا ریمانڈ لینے کے بعد ایک بھی سوال نہیں پوچھا گیا، میری نظموں کی کتابیں بھی چوری کی گئیں ۔ایمان مزاری کا کہناتھا کہ کل اپنے سیل میں بے ہوش تھی ،سی ٹی ڈی کے انسپکٹر آئے تھے ، وہ میری نظموں کی کتابیں لے گئے،،انہوں نے کہا کہ آپ کو کتابوں کی اجازت نہیں ہے ، واش روم بہت گندا ہے ، میرے گردوں میں مسئلہ ہے ،پمز سے کل ڈاکٹر صاحب بھی آئے تھے ۔عدالت پیشی کے موقع پر شیریں مزاری بھی وہیں موجود تھیں اور انہوں نے بیٹی کو عدالت سے واپسی پر پولیس کی گاڑی میں خود اپنے ہاتھوں سے بٹھایا ، اس موقع پر انہوں نے اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ” اسے کھول دیں ، ہوا تو تھوڑی اندر آئے ، مار ڈالنا ہے تو زہر دے دیں ایک ہی دفعہ ۔


