جنوبی وزیرستان، فائرنگ کے تبادلے میں فورسز کے 6 اہلکار جاں بحق، 4 مشتبہ افراد ہلاک

راولپنڈی: جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزہ میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 مشتبہ افراد ہلاک اور دو زخمی ہوئے، جب کہ سیکیورٹی فورسز کے 6 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان علاقے میں آپریشن جاری تھا کہ اس دوران مشتبہ افراد نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشتبہ افراد سے فائرنگ کے تبادلے میں فوج کے 6 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 مشتبہ افراد ہلاک، اور 2 زخمی بھی ہوئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے، اور آپریشن کلیئرنس جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں