ایمان مزاری کی درخواست ضمانت منظور،علی وزیر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے ایمان زینب مزاری کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد ن کے ڈیوٹی جج وقاص احمد راجہ نے ایمان مزاری کی درخوااست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے ایمان زینب مزاری کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور 30 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر شیری مزاری کی بیٹی ایمان مزاری ک 20 اگست کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا، ان کی گرفتاری پی ٹی ایم کے جلسے میں شرکت کے بعد ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں