مستونگ میں یکے بعد دیگر 2 دھماکے اور فائرنگ

مستونگ میں شاہراہ پر میجر چوک ایف سی میس پر نامعلوم افراد کا دستی بم کا حملہ، تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق مستونگ شاہراہ پر میجر چوک ایف سی میس پر نامعلوم افرادنے دستی بم پھینکا جو سڑک پر زور دار دھما کے سے پھٹ گیا، حملے کے بعد ملزمان فرارہو نے میں کامیاب ہوگئے جبکہ دھما کے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس و سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکٹھے کر نا شروع کردیے مزید کارروائی جا ری ہے۔

علاوہازین

آمدہ اطلاعات کے مطابق مستونگ شہر میں میجر چوک کے قریب واقع  ایف سی کے قلعہ پر نا معلوم افراد کی جانب سے دستی بم سے حملہ کیا گیا۔۔۔۔جسکے بعد دونوں اطراف سے شدید فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا، تاہم دستی بم حملے اور فائرنگ نتیجے میں اب تک کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں