لاہور،باپ کے سامنے بیٹی کا قتل

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے علاقے چوہنگ میں باپ کے سامنے بیٹی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔گزشتہ روزنامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے عشا فاطمہ کو قتل کردیا تھا۔ مقتولہ عشا فاطمہ الیکشن کمیشن کے ریٹائرڈ ڈپٹی ڈائریکٹر کی بیٹی تھی۔اکیڈمی سے گھرجاتے ہوئے موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ مقتولہ کا پوسٹمارٹم جناح اسپتال میں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں