ٹرائل کورٹ میں عذیر بلوچ کے خلاف مقدمات کا فیصلہ مزید ایک ماہ تک رک گیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ نے عذیربلوچ ودیگر کیخلاف ٹرائل کورٹ کو کیسز کا فیصلہ کرنے سے روکنے سے متعلق حکم امتناع میں توسیع کردی۔سندھ ہائیکورٹ نے عذیر بلوچ و دیگر کے خلاف 5 مقدمات کا فیصلہ کرنے سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔عدالت نے ٹرائل کورٹ کو کیسز کا فیصلہ کرنے سے روکنے سے متعلق حکم امتناع میں توسیع کردی۔ سندھ ہائیکورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت کو عذیر بلوچ و دیگر کے 5 کیسز کا فیصلہ ایک ماہ تک کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے کیس میں نامزد ملزمان کو نوٹس جاری کردیئے۔عدالت نے استفسار کیا کہ جن گواہان کے بیانات قلم بند نہیں کئے جارہے ہیں انکے ناموں کی فہرست کہاں ہے؟ ۔سپیشل پراسکیوٹر رینجرز نے کہا کہ وہ ٹرائل کورٹ میں جمع ہے۔عدالت کا کہنا تھا کہ 7 سال میں 10 گواہان گواہان کے بیانات قلم بند نہیں ہوسکے ہیں؟ سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزمان کے وکلا نہیں آتے ہیں جس کی وجہ سے گواہان کے بیانات قلم بند نہیں ہوپاتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں