بٹگرام ،تحصیل چیئرمین کے گھرمیں دھماکہ
بٹگرام(مانیٹرنگ ڈیسک)بٹگرام میں تحصیل چیئرمین عطا اللہ خان ترند کے گھرمیں گیس سلنڈر کے دھماکے سے گھریلو ملازمہ جاں بحق اور تین خواتین زخمی ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق بٹگرام میں افسوسناک واقعہ پیش آیا،تحصیل چیئرمین عطا اللہ خان ترند کے گھر میں خوفناک سلنڈر دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے کے باعث ملازمہ موقع پرہی جاں بحق ہوگئی جبکہ 3 خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام منتقل کردیا ۔
Load/Hide Comments


