جہانگیرترین کا سیاسی رہنمائوں کے ہمراہ جڑانوالہ میں متاثرہ گھروں اور چرچ کا دورہ

جڑانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے جڑانوالہ میں دیگر سیاسی رہنمائوں کے ہمراہ متاثرہ گھروں اور چرچ کا دورہ کیا ہے،جہانگیر ترین نے عیسیٰ نگری میں چرچ کی بحالی کے کام کا جائزہ لیا،جہانگیرترین نے سانحہ جڑانوالہ کے متاثرین سے ملاقات بھی کی،جہانگیر خان ترین نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرین کی بحالی کے لئے ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا،اس موقع پر استحکام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما اسحاق خان خاکوانی، ملک نعمان لنگڑیال اور چوہدری ظہیر بھی جہانگیر ترین کے ہمراہ تھے ۔اس موقع پر جہانگیرترین نے کہا کہ جڑانوالہ حادثے کا بہت افسوس ہوا، جڑانوالہ متاثرین کیلئے فلاحی سینٹر بنناچاہیے۔ سربراہ استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ پنجاب اور وفاقی حکومت نے متاثرین کیلئے بہترین اقدامات کئے، استحکام پارٹی کی طرف سے متاثرین سے ملنے آئے ہیں، ایک کروڑروپے کمیونٹی ویلفیئر کیلئے دے رہے ہیں۔ جہانگیرترین نے کہا کہ پاکستان میں مسیحی اورمسلم پیار محبت کے ساتھ اکٹھے رہ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں