ٹراما سینٹر میں بااثر شخصیات کی مسلح گارڈز کے ہمراہ بدمعاشی اور عملے پر تشدد قابل مذمت ہے، ینگ ڈاکٹرز
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کی نگراں کابینہ میں شامل مشیر عمیر محمد حسنی اور امان اللہ نوتیزئی کی اپنے 15 پرائیویٹ اہلکاروں کے ساتھ ٹراما سینٹر میں بدمعاشی اور ٹراما سینٹر کے ڈاکٹرز اور عملے پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے بارہا پرائیویٹ سیکورٹی کے ساتھ سیاسی وسماجی لوگوں اور مشیروں کے سرکاری اسپتالوں میں آمد کو مریضوں اور اسپتال کے عملے کیلئے مشکلات کی وجہ قرار دیا ہے اور وزیراعلیٰ اور سیکرٹری صحت سے ان دوروں کی روک تھام کیلئے اقدامات کا مطالبہ کرنے کے باوجود اس پر عملدرآمد نہ ہونا حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے کہا گیا کہ آج 24 اگست کو نام نہاد مشیر کی ٹراما سنٹر کوئٹہ میں اپنے پرائیویٹ سیکورٹی گارڈز کے ساتھ ڈاکٹرز اور عملے پر تشدد اور اسلحہ کے نوک پر زدوکوب کیا جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس غنڈہ گردی کا نوٹس لیا جائے، اور ان کیخلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔


