دشت میں پراپرٹی اسکیم کے چوکیدار کے قتل کیخلاف لواحقین نے مستونگ میں شاہراہ بند کردی
مستونگ (انتخاب نیوز) دشت میں ڈاکوو¿ں کی فائرنگ سے پراپرٹی اسکیم کے چوکیدار کے قتل کیخلاف لواحقین نے شاہراہ بلاک کردی۔ دشت میں ڈاکوﺅں نے پراپرٹی اسکیم کے چوکیدار کو فائرنگ کرکے قتل کیا جس کے نتیجے میں ورثاءنے قادری پمپ کے ایریا میں لاش کے ہمراہ کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دھرنا دیکر سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا۔ لواحقین کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی ملزمان نے مقتول امان اللہ کو زدوکوب کیا تھا اور دھمکیاں بھی دی جاتی رہی ہیں۔ شاہراہ پر لواحقین کے دھرنے کی وجہ سے دونوں جانب سے سیکڑوں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
Load/Hide Comments


