ٹراما سینٹر کوئٹہ میں بااثر شخصیات کی جانب سے عملے پر تشدد، پیما کا جمعہ کو بلوچستان بھر میں ہڑتال کا اعلان
کوئٹہ (یو این اے )پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان کے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ نگران مشیر عمیر محمد حسنی اور امان اللہ نوتیزئی کے مسلح اہلکاروں کے ساتھ ٹراما سینٹر کوئٹہ اور ڈاکٹروں پر حملہ آور ہونے اور ان پر بیمانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے کل سے پورے صوبے میں ہڑتال کا اعلان کرتے ہیںپاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان نے آج کوئٹہ کے ٹرامہ سنٹرمیں ایک صوبائی مشیر کےاپنے 15مسلحہ اہلکاروں کے ساتھ ٹراما سینٹر کے ڈاکٹروں اور عملے پر تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان اعلی حکام اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتی ہے کہ مذکورہ مشیر کےاس نارواہ عمل کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسے نگران مشیر کے عہدے سے فوری طور پربرطرف کیاجائے۔ پاکستان میڈیکل ایسوسیشن مذکورہ بالا نارواہ عمل کے خلاف کل بروز جمعہ مورخہ 25 اگست پورے بلوچستان میں ہڑتال کا اعلان کرتی ہے اور اگر اس اقدام کے خلاف کاروائی عمل میں نہ لائی گئی تو ہڑتال کی کال کو غیر معینہ مدت تک وسعت دی جائے گی۔


