بلوچستان کابینہ کا دوسرا مرحلہ تاخیر کا شکار، وزرا اور مشیروں کے ناموں پر غور جاری

کوئٹہ (یو این اے) بلوچستان کابینہ کا دوسرا مرحلہ تاخیر کا شکار۔ بلوچستان کابینہ کے دوسرے مرحلے میں وزرا اور مشیران کے نام فائنل نہ ہوسکے۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں کابینہ میں شامل پانچ وزرا نے تین روز قبل حلف اٹھایاجبکہ 3مشیران کومقررکیا گیا نگران وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان ڈومکی نے 18اگست کو حلف اٹھایانگران کابینہ مکمل نہ ہونے کے باعث ابتک صوبائی کابینہ کا اجلاس بھی نہ ہوسکا نگران کابینہ کے لئے مزید ناموں پر غور جاری ہے نگران وزرا کے لئے دو درجن سے زائد نام سامنے آئے ہیں،نگران کابینہ میں نام زیادہ ہونے کے باعث حتمی نام فائنل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں