حکومت سے علیحدگی کے بعد سردار اختر مینگل متحرک، مولانا فضل الرحمن سے ملاقات

اسلام آباد/کوئٹہ:وفاق میں پاکستان تحریک انصاف حکومت کی اتحادی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر سردار اختر جان مینگل بھی حکومت مخالف تحریک کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں سردار اختر جان مینگل جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے ہیں۔ گزشتہ روز حکومتی اتحادی سردار اخترمینگل کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اختر مینگل اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات حکومتی حلقوں میں اضطراب پیداہوگیاہے،ذرائع نے بتایا ہے کہ اختر مینگل کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے موقع پربی این پی کی طرف سے سینیٹر جہانزیب جمالدینی اور جے یو آئی کی طرف سے مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا اسعد محمود اور دیگر بھی شریک ہیں،ذرائع کے مطابق ملاقات میں حکومتی بجٹ اور تحریک انصاف حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر غور کیا جائیگا۔ اختر مینگل اپنے 6 نکاتی ایجنڈے پر مولانا فضل الرحمن سے تبادلہ خیال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں