منگچر میں 3 ملزمان گرفتار، واردات میں استعمال ہونیوالی گاڑی برآمد

قلات (نمائندہ انتخاب) قلات کی تحصیل منگچر میں لیویز کی کارروائی، واردات میں استعمال ہونے والی کار برآمد، تین ملزمان گرفتار، منگچر لیویز نے مخبر خاص کی اطلاع پر قلات ایریا میں چھاپہ کے دوران مقدمہ 32/2023 بجرم زیردفعہ 392-34 ت پ واردات میں استعمال ہونے والی موٹر کار 86 ماڈل برنگ سفید کو برآمد کرکے ملزمان حبیب خان ، محمد ایوب اور محبوب علی کو گرفتار کرلیا مزید تفتیش منگچر لیویز کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں