جنگ زدہ افغانستان میں بجلی کا فی یونٹ 5 جبکہ ایشیئن ٹائیگر پاکستان میں 60 روپے ہے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ (آن لائن) نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکمرانوں نے آئی ایم ایف کے احکامات اور جی حضوری میں میں تمام حدیں پار کرتے جارہے ہیں ڈیزل پیٹرول مہنگا کرنے کے بعد بجلی کی ایک یونٹ ساٹھ روپے کر کے عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریاست کا شہری نہیں سمجھتے غریب عوام کو 100 یونٹ فری بجلی فراہم کی جاتی لیکن اسکے برعکس بجلی میں کہی گناہ اضافہ کیا جاتا ہے عوام خود پہلے سے مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اب مزید ان کی کمر توڑ دیی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ زدہ افغانستان میں بھی ایک یونٹ پانچ روپے سے کم ہے لیکن اسکے برعکس ساﺅتھ ایشیا معاشی ٹائیگر کے دعویدار ملک میں ساٹھ روپے فی یونٹ عوام کے غم و غصے آور صبر سے کھلنے کے مترادف ہے۔اسکی ایک جھلک ناروال میں بجلی کے مہنگائی کے خلاف ہڑتال خواتیں کا گھیراﺅ جلاﺅ اور مہنگائی کے خلاف خود کشی کی کوشش ہے گھونگے بہرے حکمرانوں کے لیے بہت بڑا پیغام ہے ڈالر کو زوال ،معاشی عدم استحکام سیاسی عدم استحکام حکمرانوں کے ستر سالہ پالیسوں کا نتیجہ ہیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں