نگراں وزیراعظم کی کوئٹہ آمد، ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
کوئٹہ(یو این اے )نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی کوئٹہ آمد ،ٹریفک کاپلان بری طرح ناکام ہوگیا، مختلف علاقوں میں ٹریفک کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کاسامنا کرناپڑا۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے اس سلسلے میں ٹریفک پلان تشکیل دیاگیا تھا لیکن وہ بری طرح ناکام ہوگیا شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک جام کے باعث لوگوں کو سخت مشکلات کاسامنا کرناپڑا ،جناح روڈ، زرغون روڈ، ائیرپورٹ روڈ، پشین اسٹاپ ،ایدھی چوک سمیت دیگر علاقوں میں گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں لوگوں کو منٹوں کا راستہ گھنٹوں میں طے کرنا پڑا۔
Load/Hide Comments


