ناتجربہ کار حکومت ملک ناقابل تلافی نقصان پہنچارہی ہے،مولانا واسع

کوئٹہ:جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبد الواسع نے کہا ہے جمعیت بلوچستان کے زیر اہتمام 20جون کو ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس بلوچستان کے عوام کے حقوق کے ترجمان ثابت ہوگی اٹھارویں ترمیم صوبائی خود مختاری این ایف سی ایوارڈ اور کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے درپیش مسائل ایجنڈے میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو کرونا وائرس کے منہ میں ڈھالنے والے این ایف سی ایوارڈ اور اٹھارویں ترمیم میں چھیڑ چھاڑ سمیت صوبائی خود مختاری کو دا پر لگانے والوں کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گیانہوں نے کہا بلوچستان جس مشکل دور سے گزر رہا ہے تاریخ میں کبھی ایسی صورتحال سے سامنے نہیں ہوا تھا عالمی وبا اور نیازی حکومت کی شکل میں ملکی وبا نے پاکستان کو دبوچ لینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی خطرناک چیلنچز کے سامنے کمزور اور ناتجربہ حکومت ملک ناقابل تلافی نقصان پہنچارہی ہے جس طرح الیکشن سے پہلے جو عدے اور دعوے کیئے تھے وہ سب جھوٹ ثابت ہوئے اسی طرح کرونا وائرس پر اپوزیشن پرفارمینس مانگتی ہے تو حکومت چیخ کر کہتی ہے کہ اپوزیشن کرونا کے مسئلے پر سیاست کررہی ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے روز اور سے جمعیت علما اسلام سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں نے ہرقسم کی سرگرمیاں معطل کرکے ایک پاکستانی کی حیثیت سے حکومت کو اپنی خدمات پیش کیں لیکن بدنیت حکمرانوں کو ملک اور قوم کی کوئی فکر نہیں تھی نہ اب ہے جمعیت علما اسلام کے کارکنوں نے بڑھ چڑھ کر رفاحی اور سماجی خدمت کی اور لاکھوں غربا کو ان کی دہلیز پر راشن پہنچایا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حکومت سے زیادہ غیر سرکاری تنظیموں بہتر خدمات سر انجام دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں