کوئٹہ،ٹراما سینٹر کا واقعہ افہام و تفہیم سے حل، ڈاکٹرز کا سروسز بحال کرنے کا اعلان
کوئٹہ ( آئی این پی ) نگران مشیر معدنیات عمیر محمد حسنی کی ٹراما سینٹر سول اسپتال میں رونما ہونے والے نا خوشگوار واقعہ کو بات چیت اور افہام و تفہیم کے ذریعہ خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا۔وزیر اعلی بلوچستان کی مصالحتی عمل کے لیے ذاتی دلچسپی اور وزیر اطلاعات جان اچکزئی کی مخلصانہ کوششوں پر تمام ڈاکٹرز اور طبی عملے سے اظہار تشکر ۔نگران مشیر معدنیات عمیر محمد حسنی کی ٹراما سینٹر سول اسپتال میں رونما ہونے والے نا خوشگوار واقعہ پر ٹراما سینٹر کے ڈاکٹرڑ اور دیگر سٹاف سے دلی معذرت۔نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے ایم ڈی ٹراما ڈاکٹر ارباب کامران، ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر اسحاق پانیز?ی، وائی ڈی اے، پی ایم اے، فارماسسٹس ایسوسی ایشن، نرسز، پیرا میڈکس فیڈریشن و ایسوسی ایشن اور اپیکا کی لیڈر شپ کا شکریہ ادا کیا ۔آئندہ کے لیے ایسے ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگااس موقع پر نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ سیکورٹی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے وا?ی ڈی اے اور حکومتی سیکورٹی اداروں پر مشتمل ورکنگ کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا۔دریں اثنا ء ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان کے جا ری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نگران مشیر معدنیات میر عمیر محمد حسنی کی طرف سے ٹراما سنٹر کے عملے کے ساتھ رونما ہونے والے ناخوشگوار واقعے کو نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی جی موجودگی میں افہام و تفہیم کے ذریعے خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا اور ینگ ڈاکٹرز اپنی تمام سروسز بحال کرنے کا اعلان کرتے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مصالحتی کمیٹی کی طرفے یقین دھانی اور ہسپتالوں میں موثر ہیلتھ کئیر پروائڈرز پروٹیکشن بل پر ایک مشترکہ کمیٹی کی تشکیل عمل میں لائی گئی ہے، جو حکومت اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے نمائندوں پر مشتمل ہوگی اور اس کے ذریعے ایک جامع بل بنایا جائے گا تا کہ آئندہ ایسے نا خوش گوار واقعات رونما نہ ہوں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان اور وزیر اعلیٰ کی مصالحتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سنڈیمن پراونشل ہسپتال، منیجنگ ڈائریکٹر ٹراما سنٹر، پی ایم اے، پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن اور پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن نے شرکت کی۔انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے یہ باور کرایا گیا کہ آیندہ کوئی بھی حکومتی نمائندے ایسی سیکیورٹی کے ساتھ ہسپتال میں وزٹ نہیں کریں گے اور اگر ضروری ہوا بھی تو پہلے وہاں کے انچارج سے رابطہ کرکے ہیلتھ کیئر پروٹوکول جو لازمی اپنائیں گے۔نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی، نگران مشیر میر عمیر محمد حسنی اور سابقہ منسٹر امان اللہ نوتیزئی نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کا اس معاملے کو خوش اسلوبی کے ساتھ حل کرنے پر شکریہ ادا کیا۔


