خاران، کبدانی محلے میں پانی کی قلت کیخلاف مکینوں کا احتجاج، شاہراہ بند کردی

خاران (انتخاب نیوز) خاران کبدانی محلہ کے مکینوں نے پانی کی قلت پر چیف چوک بند کرکے احتجاجی مظاہرہ کرکے شاہراہ بند کردی۔ وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی خاران خانزادہ سردار امین اللہ خاں درانی نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کیے اور ایس ڈی او پی ایچ ای حاجی شبیر احمد مینگل کو پانی فراہم کرنے کا کہا۔ ایس ڈی او پی ایچ ای حاجی شبیر احمد مینگل نے مکمل یقین دہانی کرائی کہ پانی کا مسئلہ جلد حل کریں گے۔ وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی خاران خانزادہ سردار امین اللہ خاں درانی نے مظاہرین کو راستہ کھولنے کا کہا۔ مظاہرین نے وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی خاران خانزادہ سردار امین اللہ خاں درانی کی یقین دہانی پر راستہ کھول دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں