محکمہ صحت بلوچستان نے ہنگامی بنیادوں پر 5 سو ڈاکٹرز اور 150 سے زائد نرسنگ اسٹاف کی تعیناتی کردی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) محکمہ صحت نے ہنگامی بنیادوں پر 500 سے زائد ڈاکٹرز اور 150 سے زائد نرسنگ اسٹاف بلوچستان کے تمام ضلعوں پر تعیناتی کے آرڈر ز جاری کردئیے۔ محکمہ صحت بلوچستان نے تمام طبی مراکز میں کنسلٹنٹ ، ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لئیے پہلی دفعہ ضلعی سطح پر ہنگامی بنیادوں پر کنسلٹنٹ ، ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف کی تعیناتی کے آڈرز جاری کردئیے ہیں۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں 3 ڈاکٹرز اور 3 نرسنگ اسٹاف، بارکھان میں 8 ڈاکٹرز اور 3 نرسنگ اسٹاف , آواران میں 5 ڈاکٹرز اور 3نرسنگ اسٹاف, چمن میں 2 اسپیشلسٹ 5 ڈاکٹرز اور 1 نرسنگ اسٹاف، قلاعبدالللہ میں 20 ڈاکٹرز اور 7 نرسنگ اسٹاف, سبی میں 5 کنسلٹنٹ 13 ڈاکٹرز اور 6 نرسنگ اسٹاف, جعفرآباد میں 10 ڈاکٹرز اور 13 نرسنگ اسٹاف، کیچ میں 21 کنسلٹنٹ 11 ڈاکٹرز ، نوشکی میں1 کنسلٹنٹ 11 ڈاکٹرز اور 6نرسنگ اسٹاف, کوئٹہ میں 48 ڈاکٹرز ، پشین میں 32 ڈاکٹرز اور 14 نرسنگ اسٹاف ، دکی میں 6 ڈاکٹرز اور 4 نرسنگ اسٹاف ، خضدار میں 19 کنسلٹنٹ 33 ڈاکٹرز اور 15نرسنگ اسٹاف, لورالائی 11 کنسلٹنٹ میں 18 ڈاکٹرز , مستونگ میں 25 ڈاکٹرز اور 3 نرسنگ اسٹاف, واشک میں 6 ڈاکٹرز اور 1 نرسنگ اسٹاف ، نوشکی میں1 کنسلٹنٹ , 7 ڈاکٹرز اور 3 نرسنگ اسٹاف ، کچی بولان میں 17 ڈاکٹرز اور 5نرسنگ اسٹاف, جھل مگسی میں 6 ڈاکٹرز اور 2نرسنگ اسٹاف، کوہلو میں 14 ڈاکٹرز , حب میں 5 کنسلٹنٹ 10 ڈاکٹرز، شیرانی میں 8 ڈاکٹرز, زیارت میں 4 کنسلٹنٹ، 12 ڈاکٹرز اور 12 نرسنگ اسٹاف, ڑوب میں 6 کنسلٹنٹ، 26 ڈاکٹرز اور 10نرسنگ اسٹاف, قلات میں 3 کنسلٹنٹ 10 ڈاکٹرز اور 13نرسنگ اسٹاف, پنجگور میں 1 کنسلٹنٹ، 7 ڈاکٹرز اور 14 نرسنگ اسٹاف، ہرناہی میں 7 ڈاکٹرز اور 2 نرسنگ اسٹاف, گوادر میں 2 کنسلٹنٹ 6ڈاکٹرز اور 4نرسنگ اسٹاف تعینات کیے گئے ہیں۔ ترجمان نے کہا 500 سے زائد ڈاکٹرز اور 150 سے زائد نرسنگ اسٹاف کی تعیناتی کی گئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ تمام ڈاکٹرز اپنی مکمل حاضری یقینی بنائیں اور اس حوالے سے کسی بھی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا محکمہ صحت کی اس انقلابی اقدام میں ہر مہینے کے پہلے ہفتے میں خالی اسامیوں پر ایڈہاک طریقہ کار پر تعیناتیوں کی اجازت دی گئی ہے تاکہ کسی بھی حوالے سے ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کی کمی نہ ہو۔ ترجمان نے کہا محکمہ صحت کی 24/7 انٹیگریٹیڈ سروس ڈیلیوری پروجکٹ کی پالیسی کے مطابق ان تعینایتوں کو عمل میں لایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں