نگراں حکومت بلوچستان کا کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے تقرر اور تبادلوں سے متعلق الیکشن کمیشن کو مراسلہ
کوئٹہ (یو این اے) نگران حکومت بلوچستان نے صوبے میں بڑے پیمانے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر ز کی تقرری اور تبادلوں سے متعلق الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کردیا مجموعی طور پر 44ضلعی افسران کی تقرری اور تبادلے کئے جائیں گے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں نگران حکومت بلوچستان نے 44کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر ز کے تبادلوں کا فیصلہ کرلیا تبادلوں سے متعلق حکومت بلوچستان الیکشن اف پاکستان کو مراسلہ ارسال کردیا ہے جس کی منظور ی کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جائیگا مراسلے کے مطابق کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الراحمن کی جگہ محمد حمزہ شفاقات ،کمشنرقلات دوادخان خلجی کی جگہ بشیر احمد بازئی ،کمشنر ژوب کی جگہ سعید احمد عمرانی کی جگہ جاوید انورشاہوانی ،کمشنر لورالائی محمد گل کی جگہ بالاچ عزیز،کمشنر مکران سید فیصل احمد کی جگہ سعید احمد عمرانی ،کمشنر رخشان ڈویژن طارق الراحمن کی جگہ شاہ عرفان احمد،کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی کی جگہ سید فیصل احمد ،کمشنر نصیرآباد ڈیژن بشیراحمد کی جگہ طارق قمر بلوچ کی تعیناتی سے متعلق تجویز دی گئی ہے مراسلے میںتمام اضلاع کی ڈپٹی کمشنرز کے تبادلوں سے متعلق بھی نام تجویز کردئےے گئے ہیں ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی منظور ی کے بعد تمام انتظامی افسران کے تقرری اور تبادلوں کے حوالے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔


