کوہلو میں خاکروب کا قتل، نائب رسالدار لیویز کو حراست میں لے لیا گیا

کوہلو (آن لائن) زکریا مسیح کا قتل پولیس نے لیویز کے نائب رسالدار کو حراست میں لے لیا چار ماہ قبل سپورٹس اسٹیڈیم سے ملنے والی لاش زکریا مسیح کے نام سے ہوئی تھی تفصیلات کے مطابق چار ماہ قبل سپورٹس سٹیڈیم سے ایک لاش کی اطلاع ملی جہاں پولیس کی بھاری نفری پہنچ کر لاش کو شناخت کے لئے ڈسڑکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردیا تھا جہاں مقتول کی شناخت زکریا مسیح کے نام سے ہوئی تھی میڈیکل رپورٹ کے مطابق مقتول کی موت سر میں گولی لگنے سے ہوئی ہے ابتدائی اطلاعات نوجوان کی موت خودکشی کو ظاہر کردیا لیکن پولیس نے خودکشی کو مشکوک قراردیا تھا زکریا مسیح لیویز میں خاکروب تھا پولیس نے زکریا مسیح کے والد برکت مسیح کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کرلی جہاں 4 ماہ گزرنے کے بعد پولیس نے رسالدار میجر کے ڈرائیور نائب رسالدار کو حراست میں لیکر ایف آئی آر میں نامزد کرلیا ہے مزید تفتیش کوہلو پولیس کررہی ہے عوامی حلقوں نے زکریا مسیح کے ورثا کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ محروم طبقے کرسچن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے زکریا مسیح کو انصاف فراہم کیا جائے اور افسوس ناک واقع کا صاف و شفاف تحقیقات کرکے اصل ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں