بولان ، فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ، 2زخمی

بولان(نمائندہ انتخاب)بولان میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ، 2زخمی ہو گئےتفصیلات کے مطابق ضلع کچھی بولان کی این اے 65 شاہراہ کے مقام لمجی کے قریب نامعلوم افراد کی الٹو کار پر فائرنگ ،فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جانبحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے واقع کی اطلاع ملنے کے بعد کچھی بالاناڑی لیویز فورس اور ایدھی ایمبولینس جائے واقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو سبی سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق مری قبائل سے ہے۔زخمی ہونے والے افراد کو سبی سول ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی ایم ایس ڈی ایچ کیو سبی ڈاکٹررفیق مستوئی کے مطابق فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کو جسم کے مختلف حصوں میں گولیاں لگی تھیں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت لعل محمد،رحیم بخش اور عبدالرحمن کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں صدام حسین اور عبدالرحیم شامل ہیں ،جن کا تعلق مری قبائل سے ہے الٹو کار میں سوار مری قبائل سےتعلق رکھنے والے روجھان جمالی سے سبی جا رہے تھے زخمیوں کو مزید علاج کے لئیے کوئٹہ ریفر کر دیا گیافائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی بتائی گئی ہےکچھی لیویز فورس بالاناڑی نے ناکہ بندی کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں