پنجرہ پل کی تعمیر کے کام کا آغاز، نگراں وزیراعلیٰ نے وڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر لگا دی
کوئٹہ (یو این اے) نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے پنجرہ پل کی تعمیر کے منصوبے کے آغاز کی وڈیو اپنے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس )پر لگا دی۔ وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ طویل عرصہ سے تعطل کے شکار پنجرہ پل کی تعمیر کے کام کاآغاز ایک اہم پیش رفت اور علاقے کے عوام کے لیئے بڑی خوش خبری ہے جسکے لیئے ہم نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنکی ذاتی دلچسپی سے یہ ممکن ہواامید ہے کہ این ایچ اے اس منصوبے کو جلد مکمل کر لے گا۔
Load/Hide Comments


