اسداللہ کے گھر حملہ، ان کی بلوچ اوربلوچستان کیلئے توانا آواز کو دبانا ہے، بی این پی عوامی
تربت (نمائندہ انتخاب) بی این پی عوامی تربت کے زیراہتمام بی این پی عوامی کے مرکزی صدر میر اسداللہ بلوچ کے گھرپر حملہ کے خلاف تربت پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین سے زاہد سلیمان ، علی جوسکی ، زاہد جلیل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بی این پی عوامی کے مرکزی صدرکے گھرپر حملہ بلوچی واسلامی روایات کے منافی عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، میر اسداللہ کے گھر پر حملہ میں ملوث ملزمان کو بے نقاب کرکے کیفرکردارتک پہنچایا جائے انہوں نے کہاکہ ان حملوں کامقصد میر اسداللہ کی بلوچ اوربلوچستان کیلئے توانا آواز کو دبانا ہے لیکن اس طرح کے حربے اورہتھکنڈے کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے مظاہرین نے کہاکہ بی این پی عوامی کے مرکزی صدر احتجاج کیلئے جو کال دیں گے کارکنان اس پر عمل کریں گے ۔
Load/Hide Comments


