تربت پولیس کی کارروائی، فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے 26 افغان باشندے گرفتار

تربت(انتخاب نیوز)پولیس ذرائع کے مطابق افغان باشندے ایک کوچ سے اتر کر لینڈ کروزر گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ پولیس نے ان کا تعاقب کیا اور گاڑی پر فائرنگ کی جس سے 2 افغان باشندے زخمی ہوگئے جبکہ دیگر 24 افغانیوں کو گرفتار کرکے پولیس تھانہ میں منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں