انتخابات 90 دن کے اندر پرانی مردم شماری پر کرائے جائیں ،آغا حسن بلوچ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بی این پی کے سابق ایم این اے آغا حسن بلوچ نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2 غیر منتخب وزررائے اعلیٰ کے پاس اختیار نہیں تھا کہ مردم شماری کی منظوری دیتے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بی این پی نےالیکشن کمیشن سے90دنوں کے اندر پرانی مردم شماری پر انتخابات کا مطالبہ کیا ہے ،سی سی آئی نے غلط طریقے سے مردم شماری کی منظوری دی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 2 غیر منتخب وزررائے اعلیٰ کے پاس اختیار نہیں تھا کہ مردم شماری کی منظوری دیتے ، مردم شماری میں بلوچستان کے 70 لاکھ افراد کو غائب کیا گیا ہے ۔
Load/Hide Comments


