لاپتہ افراد کے عالمی دن پر ایچ آر سی پی کے زیر اہتمام کراچی میں لواحقین کی احتجاجی ریلی اور دھرنا

کراچی (انتخاب نیوز) جبری گمشدگیوں کے عالمی دن کے موقع پر لاپتہ افراد کے اہلخانہ و دیگر کی احتجاجی ریلی اور دھرنا۔ جبری گمشدگیوں کیخلاف اور لاپتہ افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر بلوچ، سندھی مہاجر اور دیگر لاپتہ افراد، لاپتہ ڈاکٹر دین محمد بلوچ کی بیٹی سمی دین بلوچ، لاپتہ شبیر بلوچ کی بہن سیما بلوچ سمیت دیگر لاپتہ افراد کے لواحقین نے احتجاجی ریلی نکالی اور فریئر ہال کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا۔ ایچ آر سی پی کراچی کے ڈپٹی کو آرڈینیٹر قاضی خضر، بی وائے سی کراچی کی آرگنائزر آمنہ بلوچ اور دیگر بھی اظہار یکجہتی کیلئے شریک تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں