منگچر لیویز نے اشتہاری گرفتار مستونگ پولیس کے حوالے کردیا
منگچر: منگچر لیویز نے مستونگ پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کرکے مستونگ پولیس کو حوالہ کردیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق تحصیلدار منگچر نثار احمد لانگو۔میجر رسالدار علی اکبر مینگل اور دیگر لیویز عملہ کے ہمراہ چھاپہ مارکر پولیس تھانہ مستونگ کو اغواء کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم منظور احمد ولد عبدالمالک قوم شاہوانی سکنہ مستونگ کو گرفتار کرکے مستونگ پولیس کے حوالہ کردیا۔ملزم نے سال 2017میں مستونگ سے ایک عورت کو اغواء کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا آج مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مارکر ملزم منظور احمد کو گرفتار کرکے مستونگ پولیس کے حوالہ کردیا گیا ملزم سے مزید سنسی خیز انکشافات متوقع ہے۔۔
Load/Hide Comments