بی یو جے کی سوات کے سینئر صحافی فیاض ظفر کی گرفتاری کی مذمت

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے سوات کے سینئر صحافی فیاض ظفر کے گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے سینئر صحافی کی گرفتاری کو آزادی صحافت پر قدغن قرار دیا ہے۔ بی یو جے کے صدر عرفان سعید جنرل سیکرٹری منظور احمد اور کابینہ کے دیگر ارکان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سوات کے سینئر صحافی فیاض ظفر کی گرفتاری اور سرکاری آفس میں ان پر تشدد افسوسناک ہے۔ سوات پولیس نے بدھ کی رات 3 ایم پی او کے تحت فیاض ظفر کو گرفتار کیا۔انہوں نے کہا کہ 3 ایم پی او کالونیل قانون ہے جس کا صحافیوں پر بے دریغ استعمال کیا جانا تشویشناک ہے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے آئی جی پولیس خیبر پختونخوا، نگراں وزیراعلی محمد اعظم خان اور نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے فیاض ظفر کی گرفتاری کا نوٹس لینے اور فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں