سردار اختر مینگل نے ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی، پرنس موسیٰ جان
کوئٹہ (یو این اے) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر پرنس آغا موسی جان بلوچ نے کہا ہے کہ سردارعطاءاللہ مینگل کی دوسری برسی میں بلوچستان کے عوام کا جم غفیر ہوگا، سردار اختر جان مینگل نے ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایک ویڈیو پیغام میں کیابلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر پرنس آغا موسی جان بلوچ نے کہا کہ سردار عطا اللہ مینگل کے برسی کے موقع پر آج کے جلسے میں عوام کا جم غفیر سردار اختر جان مینگل کے ساتھ اظہار یک جہتی کرے گی سردار عطا اللہ مینگل راجی راہشوان ہے بلوچستان کا جن کی بلوچستان میں قربانیاں بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے آج کل بلوچستان کے گلی کوچوں میں بھی راہشوان پیدا ہوگئے ہیںآپ سب کو پتا ہے سردار اختر جان مینگل نے ہمیشہ اپنے باپ کی طرح بلوچستان کی حق وحقوق سائل وسائل کی آواز اٹھانے پر انہوں نے جیل وپابند سلاسل جیسی صحبتیں برداشت کی ہے اور آج تک سردار اختر جان نے بلوچستان کا بوجھ اپنے کندوں پر اٹھائے ہوئیے ہیں سیسہ پلائی دیور کی طرح اپنے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں یہ اس شیر کا بیٹا ہے جس نے بلوچستان کا احساس محرومی اور بلوچستان کے سائل وسائل حق وحکمرانی کی جدوجہد کی ہے اور سٹیبلشمنٹ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بلوچستان کی عوام کا حق و حاکمیت کی بات کرتا ہے میں بلوچستان نیشنل پارٹی کا چھوٹا سا کا رکن ہوں ہم سردار اختر مینگل کے سخت وقت کے کارکن ہیں ناکہ لڈو اور جلیبی والے دوست ہیں ۔


