وڈھ میں فریقین کی جانب سے شدید فائرنگ، بھاری ہتھیاروں کا استعمال
وڈھ (صباح نیوز) وڈھ میں فریقین کی جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ۔ اطلاعات کے مطابق حبیب ہوٹل اور کلی پیر محمد ایریا میں شدید فائرنگ۔ زرچین، لورو بھٹ کی جانب سے شدید فائرنگ اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال ہورہا ہے۔ وڈھ شہر اور سینگوٹ ایریا میں دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا سلسلہ، وڈھ میں جنگ کی وجہ سے گاسلیٹی چیک پوسٹ کی حدود سے کوئٹہ کراچی روڈ کو بند کردیا گیا، مرکزی شاہراہ پر ٹریفک معطل۔
Load/Hide Comments


