نصیر آباد، پٹ فیڈر کینال میں پانی چوری کیخلاف کارروائی، غیر قانونی مشینوں اور پائپ مسمار

تمبو (آن لائن)محکمہ ایریگیشن کا پٹ فیڈر کینال میں غیر قانونی مشینوں اور پائپوں کے خلاف کارروائی بھاری مشینری کے زریعے مشینوں اور پائپوں کو مسمار کردیا گیا کاروائی میں پولیس کے افسران اور جوان بھ ساتھ تھے ایس سی ایریگیشن نصیر آباد انجینئر عبدالحمید مینگل کے احکامات پر ایکسیئن ایریگیشن پٹ فیڈر کینال غلام محمد بادینی کی نگرانی میں ایس ڈی او منجھو شوری حاجی مراد بخش مری ایس ڈی او نصیراباد محمد سلیم بہرانی سب انجینئر محمد وسیم بہرانی سب انجینئر عبدالنبی کے ہمراہ پٹ فیڈر بیرون پر غیر قانونی مشین اور پائپوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کئی غیرقانونی مشن اور پائپوں کو بھاری مشینری سے مسمار کر دیا گیا اس موقع ایکسیئن غلام محمد بادینی نے پٹ پٹ فیڈر کے تمام ملازمین کو سختی سے احکامات جاری کیے ہیں کہ پٹ فیڈر بیرون پر کوئی بھی مشینری نہیں چلنی چاہئے انکا کہنا تھا کہ ہماری تمام تر پوری کوشش یہ ہو کہ ہم تمام زیلی شاخوں کو انکے حصہ کا پانی پہنچا سکے جو انکا بنیادی حق ہے پٹ فیڈر کینال میں پانی کی کوئی قلت نھی ہے ہمیں اپنے حصے کا جو پانی مل رہا ہے وہ منصفانہ طریقے سے زیلی شاخوں میں دے رہے ہیں کسی کو پانی چوری کرنے کی اجازت نھی ہوگی اگر کوئی پانی چوری میں ملوث پایا گیا تو ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی زراعت کی ترقی و خوشحالی کے لیے محکمہ ایریگیشن اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے بانی چوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں