بلوچوں کی آواز دبانے کیلئے خواتین کو بھی لاپتا کیا جارہا ہے، این پی اور بی این پی کو مشترکہ دوجہد کرنا ہوگی، میر کبیر

کوئٹہ (یو این اے) بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام سردار عطا اللہ مینگل کی دوسری برسی کی مناسبت سے ریلوے ہاکی گراﺅنڈ کوئٹہ میں جلسہ عام سے نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر سابق سینیٹر میر کبیر محمد شہی نے سردا عطا اللہ مینگل کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ بلوچستان اور ان کے سائل وسائل کی بات کی انہوں نے کہا کہ ایک طرف بلوچ نوجوانوں کو لاپتہ کیا جارہا ہے دوسری جانب راتوں رات پارٹیاں بنا کر عوام کے مینڈیٹ کو چوری کیا جاتا ہے تاکہ صوبے کے حقوق کے بات کرنے والو کا راستہ روکا جاسکے آج نہ صرف بلوچ نوجوان لاپتہ ہے بلکہ اب تو بلوچ خواتین کو بھی لاپتہ کیا جاتا ہے تاکہ ان کی آواز کو خاموش کیا جاسکے آج کے جلسے کے مناسبت سے میں تجویز دیتا ہوں کہ بلوچستان نیشنل پارٹی اور نیشنل پارٹی مل کر بلوچستان کے حقوق کی جنگ لڑیں گے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے بھر پور طور پر آواز اٹھائیں گے تاکہ ہماری ماﺅں کو ان کے لاپتہ بچے مل سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں