حب، الہ آباد ٹاﺅن میں کئی ماہ سے گیس کی فراہمی معطل، مکنیوں کو شدید مشکلات کا سامنا
حب (آن لائن) میونسپل کارپوریشن حب کے علاقہ الہ آباد ٹان مگسی کالونی علاقے میں گھریلوں صارفین کو پچھلے کئی ماہ سے طویل عرصے سے گیس بندش کا اعلی احکام فوری نوٹس لے علاقہ مکینوں کا مطالبہ بصورت دیگر ہم لوگ اپنے بچوں سمیت احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائے گے۔تفصیلات کے مطابق حب مونسپل کارپوریشن حب کے علاقہ الہ آباد ٹان مگسی کالونی علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہمارے پورے ایرے میں پچھلے کئی ماہ سے طویل عرصے سے 24 گھنٹے گیس بندش کے باعث گھریلوں صارفین ازیت اور پریشانی میں مبتلا ہیں اعلی احکام ہمارے علاقے کا طویل عرصے کی گیس بندش کا فوری نوٹس لے حب سوئی سدرن گیس انتظامیہ کو پچھلے کئی ماہ سے طویل اور مسلسل 24 گھنٹے مصنوعی گیس بندش کے متعلق حب سوئی سدرن گیس افسران کو درخواست، نشاندہی اور گزارشات کر کر ہم لوگ تھک چکے ہیں اسکے باوجود بھی اب تک کوئی بھی عملدرآمد کچھ بھی نہیں ہوا ہے اب ہمارا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے حب سوئی سدرن گیس افسران کی مسلسل عدم دلچسپی غلفت اور لاپرواہی کے باعث الہ آباد ٹاﺅن مگسی کالونی کے علاقہ مکینوں کا کہنا ہیکہ اب ہم لوگ مجبور ہوکر اپنے بچوں سمیت احتجاج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے علاقہ مکینوں کا کہنا ہیکہ 24 گھنٹے مصنوعی گیس بندش پورا علاقہ الہ آباد ٹان مگسی کالونی کے مکین گھریلو صارفین بہت پریشانی اور ازیت میں مبتلا ہیں صبح، دوپہر اور رات کے اوقات 24 گھنٹے ہمارے پاس گیس دستیاب نہیں ہے جس کے باعث ہمارے بچے بھوکے سو جاتے ہیں صبح کے وقت مرد حضرات اور بچے بغیر ناشہ کئے اسکول اور کام پر چلے جاتے ہیں اسکے باوجود بھی گیس افسران خواب و خرگوش کی نیند سے بیدار نہ ہوسکے جبکہ وزیراعظم، وزیر اعلی اور چیف جسٹس احکامات کی روشنی کے مطابق گھریلوں صارفین کھانے پینے کے اوقات میں گیس فراہم کرنے کے جائے مگر انکے احکامات کو حب سوئی سدرن گیس افسران نے ہوا میں اڑا دیا ہے اگر ہمارے اس دیرینہ مسئلہ فوری حل پر فوری توجہ نہ دی گئی تو ہم لوگ مجبور ہوکر اپنے بچوں سمیت احتجاج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔


