حکومت کا ٹائیٹینک ڈوبنے والا ہے،مولانا عصمت اللہ

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سرپرست اور رکن قومی اسمبلی مولاناعصمت اللہ نے واضح کیا ہے کہ حکومت کا ٹائیٹینک ڈوبنے والا ہے۔مصنوعی طریقے سے بنائے گئے حکومتی اتحاد ٹوٹنے کے قریب ہے۔ جبری طور پر بٹھائے لوگ واپس جانے کو تیار بیٹھے ہیں۔اتحاد ٹوٹنے کی آوازیں آنا شروع ہوگئی ہیں۔ بلوچستان کی محرومیوں کو دور نہ کیا گیا اور عوامی نمائندوں کو اعتماد میں نہ لیا گیا تو حالات بے قا بو ہوکر مقتدر قوتوں کے ہاتھ سے بھی نکل جائیں گے۔ آئین پاکستان شہریوں کے سیاسی جمہوری اور بنیادی حقوق کا تحفظ کرتا ہے،انہوں نے کہا کہ سرداراخترجان مینگل اپنے چھ نکات پر عملدرآمد چاہتے ہیں،حکومت نے ان کے ساتھ وعدہ کیاتھا لیکن دوسال میں جس طرح انہوں نے ایک کروڑنوکریوں،پنجاب میں دوسراصوبہ بنانے، پچاس لاکھ گھرتعمیرکرنے کے وعدوں سے یوٹرن لیااسی طرح بی این پی کے ساتھ بھی انہوں نے جووعدہ کیاتھااس پرعمل درآمدنہیں کیا،بلکہ سابقہ حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت نے بھی بلوچستان کے مسئلے کو نظر انداز کیا۔بلوچستان کے عوام کو ان کے حقوق دیے جائیں اور شہریوں کے جمہوری حقوق کے ساتھ بلوچستان کو سماجی ترقی میں دوسرے صوبوں کے برابر لانے کے لئے خصوصی مالیاتی پیکیج تیار کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں