سپریم کو ر ٹ کافیصلہ آزاد عدلیہ کی جیت ہے،امان اللہ کنرانی

کوئٹہ:سپر یم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر(ر) امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ سپریم کو ر ٹ کافیصلہ آزاد عدلیہ کی جیت ہے قاضی فائز عیسیٰ کیس کے فیصلے پر قوم سکون محسوس کر رہی ہے آج عدلیہ نے ثابت کردیا ہے کہ ان پر حکومت کا کوئی پریشر کارگر نہیں ہے ججز نے جرات مندانہ فیصلہ دیکر قوم کے خدشات دور کردئیے، یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہاکہ جس دن جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف بد نیتی پر مبنی ریفرنس دائر کیا گیا میری قیادت میں وکلاء متحد ہوئے او ر آزاد عدلیہ کے لئے ایک اور جنگ کا آغاز کیا گیا اس جنگ میں تمام وکلاء قیادت، موجودہ و سابق صدور،صوبائی بار کونسلز نے ایک ہو کر آواز بلند کی اور آزاد عدلیہ کے لئے کھڑے ہوئے جنکی کاوشوں سے آج ایک پھر ہم ملک میں قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 10ججز نے جرات مندانہ فیصلہ دیکر ثابت کردیا ہے کہ عدلیہ آزاد ہے اور اس پر حکومت کا کوئی بھی پریشر کارگر ثابت نہیں ہوگا، آج قوم کے خدشات دور ہوگئے ہیں اور ثابت ہوا کہ عدلیہ اپنے فیصلے آزادی سے کر سکتی ہے انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کے پیچھے کا وکلاء کا اتحاد و اتفاق، میڈیا کا بھر پور تعاون بھی شامل رہا ہے جس پر انکے شکر گزار ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں