وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کور کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزرا سمیت پارٹی کے سینئر رہنما شریک ہیں۔ کور کمیٹی اجلاس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس سے متعلق بھی مشاورت ہو گی۔

کور کمیٹی اجلاس میں فیصلے کے قانونی نکات پر گفتگو ہو گی جبکہ قانونی ٹیم کور کمیٹی کو فیصلے سے بھی آگاہ کرے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کورونا کی وبا، قومی و عالمی چیلنجز پر کور کمیٹی سے مشاورت کریں گے۔ اس کے علاوہ کور کمیٹی اتحادیوں کے تحفظات اور دیگر معاملات پر غور کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں