کرنسی اسمگلنگ کی روک تھام آرمی چیف کی کوشش سے ممکن ہوئی، جان اچکزئی
کوئٹہ (آئی این پی) صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے ملک میں کرنسی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے آرمی چیف کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا خیر مقدم کیا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ آرمی چیف اور ان کی ٹیم نے بروقت اقدامات کرتے ہوئے کرنسی اسمگلنگ میں ملوث مافیا کا راستہ روکا۔ مافیا بلیک مارکیٹنگ کے ذریعے کرنسی مارکیٹ میں سراسر افراتفری پھیلانا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حالات میں بہتری آئی ہے، اب اسٹیٹ بینک و دیگر معاشی ادارے اس موقع کو نظام کی بہتری کیلئے استعمال کریں۔ وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ اسمگلنگ میں کمی ہوئی ہے اور چینی کی قیمت مستحکم ہوئی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی خواہش کے مطابق بجلی چوری اور چینی اسمگلنگ روکنے کیلئے بھی اقدامات کیے ہیں۔
Load/Hide Comments


