چاغی میں افغانستان سے آنے والی گاڑی سے ہزاروں گولیاں برآمد، ڈرائیور فرار

نوکنڈی(یو این اے)ڈپٹی کمشنر چاغی طفیل بلوچ اور اسسٹنٹ کمشنر تفتان محمد وقار خان کاکڑ کی ہدایت پر تفتیشی آفیسر حاجی غلام دستگیر بڑیچ،حوالدار عطا اللہ محمدزئی نے دوران گشت پاک افغان سرحدی حدود میں افغانستان سے آنے والے ایک گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا لیویز کو دیکھ کر ڈرائیوار گاڑی چھوڑ کر واپس افغانستان کے حدود میں بھاگ گیا گاڑی کے تلاشی کے دوران گاڑی سے ہزاروں گولیاں برآمد ہوئی جیسے نوکنڈی انتظامیہ نے گاڑی سمیت اپنے تحویل میں لے لیااس موقع پر اسٹنٹ کمشنر تفتان وقار خان کاکڑ،رسالدار میجر اکبر خان سنجرانی،تفتیشی آفیسر حاجی غلام دستگیر بڑیچ،رسالدار سعیداحمد اہجباڑی ،دفعدار نوراحمد اہجباڑی،دفعدار عبدالستاراہجباڑی،سمیت لیویز کے دیگر اہلکار موجودتھے

اپنا تبصرہ بھیجیں