خضدار، متعدد سرکاری محکموں میں تیل کی مد میں لاکھوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

خضدار (انتخاب نیوز) خضدار کے اکثر سرکاری محکموں کا تیل کی مد میں کرپشن۔ جس میں بی یو ای ٹی خضدار ٹاپ پر ہے۔ باخبر ذرائع کا دعوی ہے کہ خضدار میں اکثر سرکاری محکموں کو جوفیلو بجٹ ملتاہے وہ پاکستانی تیل کے مطابق ہوتاہے۔ تاہم خضدار میں سرکاری محکمے ایرانی پیٹرول پمپس سے تیل اٹھاکر پھر پاکستانی تیل کا بل بنادیتے ہیں جس میں فی لیٹر 70 روپے سے ساٹھ کا فرق آتاہے یہ تمام پیسہ متعلق محکوں کے افسران کی جیب میں جاتی ہیں۔ جوکہ ایک غیرقانونی عمل اور قابل گرفت جرم ہے۔ یاد رہے کہ ایم ایم ڈی خضدار اسی طرح کے ہی کیس میں اینٹی کرپشن میں پیشیاں دے رہے ہیں، جہاں انہیں سزا ملنے کا قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں