ڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف گرینڈ آپریشن، حساس اداروں نے فہرستیں تیار کرلیں

کراچی (انتخاب نیوز) ڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاو¿ن، آخری معرکے کی تیاریاں۔ ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کےخلاف ایف آئی اے، حساس ادارے اور اسٹیٹ بینک نے گرینڈ آپریشن کیلئے کمر کس لی۔ ذرائع کے مطابق ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والی کمپنیز اور افراد کی نشاندہی کرکے فہرستیں تیار کرلی گئیں۔ ایف آئی اے اور حساس اداروں نے ایکسچینج کمپنیوں کا دو سال کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا۔ غیر معمولی تعداد میں ڈالر لینے والوں کی بھی فہرست تیار کرلی گئی۔ ایف آئی اے اور حساس اداروں نے بینکوں سے لاکر مالکان اور سامان کی تفصیلات بھی جمع کرنا شروع کردیں۔ ایف آئی اے اور اسٹیٹ بینک کو اطلاعات ہیں کہ ڈالرز کی بڑی تعداد میں بینک لاکرز میں ذخیرہ ہیں۔ ایف آئی اے ڈالرز ریکوری آپریشن میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے بینک لاکرز کو اسکین کرسکیں گے۔ ایف آئی اے اور حساس اداروں کو ڈالرز کریک ڈاﺅن سے ڈالرز کی قدر میں بڑی کمی کا یقین ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں