بلوچستان کے مختلف اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے کردیے گئے

کوئٹہ(یو این اے )مختلف اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے کردئےے گئے ۔رجسٹرار بلوچستان ہائی کورٹ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گزشتہ روز مختلف اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے کردئےے گئے ہیں ،جن میں ظفر جان کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج واشک بمقام بسیمہ ،محمد علی مبین کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کچھی بمقام ڈھاڈر، محمد یوسف کاکڑ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشکی ،منیراحمد کوڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پنجگور،بشیر احمد بادینی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج آواران ،نجیب اللہ خان کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قلات، جعفر خان مینگل کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج موسیٰ خیل ،امین اللہ کاسی کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ مراد جمالی ،شازیہ شبیر کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سریاب ٹو،دوست محمد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مسلم باغ، محمد اشرف بلوچ کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ اللہ یار، محمدرمضان ابابکی کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ فائیو تعینات کردیاگیاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں