بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے تحت لسبیلہ کی تاریخ اور سیاست کے موضوع پر تقریب کا انعقاد

اوتھل (انتخاب نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اوتھل زون کی جانب سے گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول اوتھل میں لسبیلہ کی تاریخ اور سیاست کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں لسبیلہ یونیورسٹی سے آئے ہوئے مہمان لیکچرار قاضی امجد قریشی،حفصہ قادر،سرورداد بلوچ نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لسبیلہ یونہورسٹی کے لیکچرار قاضی امجد قریشی نے لسبیلہ کی تاریخ پر تفصیلی گفتگو کی۔ سرور داد بلوچ نے کہا کہ تعلیمی نظام کی کمزوری کی سب سے بڑی وجہ قبائلی سرداری نظام ہے۔ سوشل ایکٹیوٹس حفصہ قادر نے کہا کہ آج اس جدید دور میں ہم پیچھے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ تعلیمی میدان میں ہماری عدم دلچسپی ہے بلوچ اسٹوڈنس ایکشن کمیٹی اوتھل زون کی سابقہ صدر سدرہ بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ اسٹوڈنس آرگنائزیشن بلوچستان کا سب سے بڑا آرگنائزیشن ہے جو بلوچ اسٹوڈیشن کے لیے کام کرتی ہے اور بلوچ طالبعلموں کی رہنمائی کرتی ہے اور اسٹوڈنٹس کے جائز مسائل کے حل کی کوشش کرتی ہے طلبا سیاست سمیت سماجی، علمی اور ادبی میدان میں قومی ترقی میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لسبیلہ بلوچستان کا تاریخی بلوچ ضلع ہے یہاں کے مقامی بلوچ آج کے اس دور میں بھی بڑی تعداد میں تعلیم سے محروم ہیں یونیورسٹی ہونے کے باجود بھی گھروں میں بیٹھے ہیں یہاں کے لوگوں کو تعلیمی میدان میں لانے کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا آج بلوچ طلبا سیاست سیمت سماجی، علمی اور ادبی میدان میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں، آنے والے دور میں بلوچ طالبعلم سماج کی بہتر انداز میں رہنمائی کریں گے۔ آخر میں طلبا نے سوالات کیے اس موقع پر بلوچ اسٹوڈنس ایکشن کمیٹی اوتھل زون کے صدر سرور داد بلوچ، نائب صدر شکیل بلوچ، جنرل سیکرٹری سہیل بلوچ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ظفر بلوچ، انفارمیشن سیکرٹری احسان بلوچ سمیت لسبیلہ یونیورسٹی اور گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائر سیکنڈری اوتھل کے طلبا نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں