ایشیا کپ،پاک بھارت میچ بارش کے باعث روک دیا گیا

کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک)ایشیا کپ سپر4مرحلے کے اہم میچ میں بھارت نے 2وکٹ کے نقصان پر 146رنز بنا لئے ، تاہم میچ کے دوران بارش شروع ہو گئی جس پر کھیل روک دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی، بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما اور شبمن گل نے اوپننگ کا آغاز کیا، دونوں بھارتی بلے بازوں کی جانب سے محتاط انداز میں بیٹنگ کی گئی اور گراونڈ کے چاروں اطراف شاندار سٹروک کھیلے۔بھارت کی پہلی وکٹ 122رنز پر گری جب روہت شرما شاداب خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے،بھارت کی دوسری وکٹ 18ویں اوور میں گر گئی جب شبمن گل فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی بال پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔شبمن گل 58رنز بنا کر پویلین لوٹے۔بھارت نے23اوورز میں دو وکٹ کے نقصان پر146رنز بنا لئے۔ویرات کوہلی 7اور کے ایل راہول17رنز پر کریز پر موجود ہیں۔اس سے قبل بھارتی بلے باز شبمن گل نے 37گیندوں پر 10چوکوں کی مدد سے ففٹی سکور کی،شبمن گل نے ون ڈے انٹرنیشنل کی 8ویں سنچری سکور کی۔شبمن گل کے بعد کپتان روہت شرما نے ففٹی سکور کری،روہت شرما نے 42گیندوں پر 4چھکے اور 5چوکوں کی مدد سے سنچری سکور کی،روہت شرما نے ون ڈے انٹرنیشنل کی 50ویں نصف سنچری سکور کی۔پاکستان ٹیم میں کپتان بابراعظم، امام الحق، فخرزمان اور محمد رضوان شامل ہیں،سلمان آغا، شاداب خان، افتخار احمد، فہیم اشرف، شاہین آفریدی بھی ٹیم میں شامل ہیں،نسیم شاہ اور حارث رؤف بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔بھارتی ٹیم میں کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی،کے ایل راہول، ایشان کشن، ہردیک پانڈیا اوررویندراجڈیجا بھارتی ٹیم میں شامل ہیں،شردل ٹھاکر، جسپریت بمراہ، محمد سراج اور کلدیپ یادیو بھی بھارتی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں