بلوچستان میں قانو ن و حکومت نہیں ،بلوچ یکجہتی کمیٹی
کوئٹہ ( پ ر) بلوچ یکجہتی کمیٹی نے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں رحیم داد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کی سرپرستی میں بلوچستان میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔ 3 مرتبہ رحیم داد ولد امیت کو جبری طور پر گمشدگی اور شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد کل انہیں ڈیتھ اسکواڈز کے اہلکاروں نے فائرنگ کا نشانہ بناکر قتل کر دیا جو بلوچستان میں قانون اور انتظامیہ کی غیر موجودگی تمام معاملات کو مسلح گروہوں کی جانب سے یرغمال بنانے کی واضح نشانی ہے۔ بلوچستان میں قانون اور حکومت نامی کوئی شئے وجود نہیں رکھتی۔ ترجمان نے کہا کہ ہم نے کئی بار اس خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ بلوچستان سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں یرغمال ہے اور یہاں کوئی حکومت ، قانون اور انصاف کے ادارے وجود نہیں رکھتے یہاں سیکورٹی ادارے عدالت بھی بن چکے ہیں جبکہ مسلح جتھے بناکر انہیں مکمل اختیار دیا گیا ہے جس سے بلوچستان میں غیریقینیت کی صورتحال واضح ہے


