ڈیرہ بگٹی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سانپ کے کاٹنے کے 13 واقعات رپورٹ
ڈیرہ بگٹی(یو این اے )سانپ کے ڈسنے کے واقعات میں حیران کن اضافہ گزشتہ صرف چوبیس گھنٹوں کے دوران سانپ کے ڈسنے سے نوجوان جاں بحق جبکہ بارہ زخمی ہوکر ہسپتال پہنچ گئے محکمہ صحت ڈیرہ بگٹی کے مطابق خلاف معمول ضلع بھر میں سانپ کے ڈسنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے گزشتہ صرف چوبیس گھنٹوں کے دوران سانپ کے ڈسنے کے باعث ایک نوجوان جاں بحق جبکہ بارہ زخمی ہوکر ہسپتال پہنچ گئے جان بحق نوجوان کی شناخت نواحی علاقے کاکاری پشینی کے مکین جماعت علی مسوری بگٹی کے نام سے کی گئی جنہیں سول ہسپتال ڈیرہ بگٹی لایا گیا موقع پر موجود میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈی ایچ کیو ڈیرہ بگٹی ڈاکٹر جمعہ خان بگٹی اور ان کے ٹیم سانپ کاٹنے کی ویکسین دینے سمیت نوجوان کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کی مگر بد قسمتی سے نوجوان جانبر نہ ہو سکا جبکہ سانپ کے ڈسنے کے باعث دیگر زخمیوں کا تعلق زیادہ تحصیل پھیلاوغ کے علاقوں سے بتایا جہاں ابتدائی طبی امداد اور زہر سے بچا کی ویکسین ملنے پر ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔


