اپنے بچوں اور لوگوں کو منشیات کی لعنت سے بچانا ہماری ذمے داری ہے، آصف غفور

کوئٹہ (یو این اے) کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے سیکورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے معاشرے کی عظیم خدمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے بچوں اور دیگر نشے کے عادی افراد کو اس لعنت سے بچانا ہماری قومی ذمہ داری ہے اور اسے پورا کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دورہ گلستان کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ کور کمانڈر بلوچستان آصف غفور نے گزشتہ روز گلستان کا دورہ کیا، جہاں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے منشیات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔اس موقع پر کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات بھی موجود تھے۔کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے فورسز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے معاشرے کی عظیم خدمت قرار دیا اور کہا کہ اپنے بچوں اور دیگر نشے کے عادی افراد کو اس لعنت سے بچانا ہماری قومی ذمہ داری ہے اور اسے پورا کیا جائے گا۔ان کاشت اور پیداوار کے ساتھ ساتھ تقسیم کاروں اور متاثرین کی قیمت پر کمانے والے مالکان کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔کور کمانڈر نے اس آپریشن کے انعقاد کے لیے مقامی آبادی کے تعاون کو بھی سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں