سوئی سے مزید 4 افراد لاپتہ
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سوئی سے مزید 4 افراد کو لاپتہ کر دیا گیا ۔وی بی ایم پی کی سماجی رابطہ سائٹ ایکس(ٹویٹر) میں جاری ایک ٹویٹ کے مطابق گزشتہ شب سوئی میں عدل خان کالونی سے سبزل بگٹی، بگٹی کالونی سے یعقوب ولد شاہ مور بگٹی جبکہ سوئی تحصیل بازار سے غلام رسول بگٹی کے گھر سے انکے دو کمسن لڑکوں کریم بخش اور مصطفیٰ کو فورسز نے غیر قانونی حراست میں لیکر لاپتہ کردیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل علی دوست ولد سوری بگٹی کو گزشتہ شب مندوانی کالونی سوئی سے ان کے گھر سے لاپتہ کردیا تھا۔
Load/Hide Comments


