بلوچستان اسمبلی کے اجلاس،صحافیوں کا واک آؤٹ
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس سے صحافیوں کا واک آؤٹ، ہفتہ کو اسمبلی اجلاس کے دوران بجٹ تقریر کی کاپیاں نہ ملنے پر صحافیوں نے پریس گیلری سے احتجاجا واک آؤٹ اور اجلاس کی کوریج کا بائیکاٹ کیا جس پر صوبائی وزیر عبدالرحمن کھیتران اور ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے صحافیوں سے مذاکرات کئے جس کے بعد صحافیوں نے احتجاج ختم کرکے اجلاس کی کوریج کی۔
Load/Hide Comments


